پاکستان

ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

زیر استعمال وی پی اینز کو رجسٹر کرائیں،پی ٹی اے کی آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباری اداروں سے اپیل

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 11 2024، 10:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک بیان میں حالیہ دنوں میں میڈیا میں پھیلنے والی ان خبریں مسترد کیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت وی پی اینز کو بلاک کرنے جا رہی ہے۔ 

تاہم پی ٹی اے نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زیر استعمال وی پی اینز کو رجسٹر کرائیں۔ اس رجسٹریشن کا مقصد یہ ہے کہ اگر مستقبل میں انٹرنیٹ سروسز میں کوئی خلل پڑتا ہے تو ان اداروں کی کاروباری سرگرمیوں متاثر نہ ہوں۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ رجسٹریشن کا عمل مفت ہے اور اس میں صرف 2 سے 3 دن کا وقت لگتا ہے۔ کاروباری ادارے پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے یہ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔