Advertisement
پاکستان

قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش

تحریک آزادی پاکستان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے قائداعظم کی غیر متزلزل وابستگی کی عکاس ہے، وزیراعظم شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 11th 2024, 3:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 76 ویں یوم وفات کے موقع پرصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد نے نہ صرف پاکستان کے جمہوری نظام کی بنیاد رکھی بلکہ وہ آج بھی پارلیمانی جمہوریت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ان کی تعلیمات اور رہنمائی پر عمل کرکے ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ 

صدر مملکت نے قائداعظم کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے ان کی کاوشوں اور کردار کے ممنون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ایک ایسے وطن کیلئے جدوجہد کی جہاں مسلمان باوقار زندگی بسر کریں اور اپنے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کا استعمال کر سکیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا، پوری قوم حق خودارادیت کیلئے قائد کی انتھک جدوجہد اور غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی، پاکستان کے لیے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا اور وہ ایک ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہوں گے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے 76 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت آج پوری قوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 76 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک آزادی پاکستان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے قائداعظم کی غیر متزلزل وابستگی کی عکاس ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں میں دیانت، محنت اور حب الوطنی کی وہ اقدار پیدا کریں جن کا قائداعظم عملی نمونہ تھے، اقوام عالم کی تاریخ میں قائداعظم محمد علی جناح کا نام ہمیشہ ایک صاحب بصیرت اور نامور سیاستدان کے طور پر درج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کی تاریخ کے اوراق میں قائداعظم محمد علی جناح کا نام ہمیشہ ایک صاحب بصیرت اور نامور سیاستدان کے طور پر درج کیا جائے گا، انہوں نے مسلمانان برصغیر کے لیے آزادی کی تحریک کی ایسی بے مثال اور بہترین قیادت کی کہ رہتی دنیا تک اس خطے کے مسلمانوں کیلئے دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم ہوئی، تحریک آزادی پاکستان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے قائداعظم کی غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، اس تحریک کی کامیابی اور ایک آزاد و خودمختار پاکستان کا قیام بابائے قوم کی سیاسی سوچ کی وسعت اور دور اندیش قیادت کا عملی ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کے لیے ان کی انتھک جدوجہد نے ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں متنوع ثقافتوں کے باوجود ہر شہری کو یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوں، قائداعظم کا اتحاد اور ایمان کے دیرینہ اصولوں پر زور ہمارے معاشرے کے تانے بانے میں گہرائی سے گونجتا ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی طاقت اس کے حسین ثقافتی تضادات اور جامعیت میں پنہاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم قائداعظم کے تفویض کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے قائد کے پاکستان کے حصول کیلئے ان کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں، ہمیں اپنی نظریاتی اساس کو ذہن میں رکھتے ہوئے عصری چیلنجز کو ایک عظیم قوم کی طرح مسخر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو یاد کرتے ہوئے ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے سے اپنے فرائض کو بھی یاد رکھنا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں میں دیانت، محنت اور حب الوطنی کی وہ اقدار پیدا کریں جن کا قائداعظم عملی نمونہ تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے پاکستان کے حصول کے لیے انتھک محنت کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں جو ہمارے بانی کے نظریات کو عملی جامہ پہناتا ہے ، ایک ایسی قوم جہاں امن و انصاف ہو اور ہر شہری کو ترقی کا یکساں موقع ملے۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 9 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 4 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 9 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
Advertisement