پاکستان

توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتار منظور کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 11 2024، 12:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔

انسداد دِہشت گردی عدالت نے اسلام آباد کی 26 نمبر چنگی پر توڑ پھوڑ کے کیس میں درخواست منظور کی ۔عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔

شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا،تاہم اس مقدمے کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف تھانہ نون میں درج مقدمے کی کاپی سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اتوار کو ہونے والے جلسے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔