پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر ساجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اشرف کی 4 ماہ تک ملازمت معطل کی گئی ہے، اسی طرح دوسرے سکیورٹی اہلکاروں جن میں اسسٹنٹ وقاص احمد اور دیگر 3 جونیئر اسسٹنٹ عبید اللہ، وحیدر صفدر اور محمد ہارون کو بھی ملازمت سے 4 ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔
9 اور 10 ستمبر کی رات گئے اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 20 hours ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 18 hours ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 18 hours ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 20 hours ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 3 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 2 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 days ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 2 days ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago






