جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ نیا ٹول یوٹیوب کے کنٹینٹ آئی ڈی سسٹم کا ایک حصہ ہے جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اکثر گانوں میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا پتہ لگانا ہے۔

یہ فیچر اے آئی گلوکاروں کی نقل کرنے والی اے آئی آوازوں کو شناخت کرکے صارفین کو الرٹ کرتا ہے۔

اس کا ابتدائی ورژن آئندہ سال جاری کیا جائے گا جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ ٹول ویڈیوز میں موجود ڈیپ فیک چہروں کی بھی شناخت کرے گا جس سے اہم شخصیات اور فنکاروں کو اپنی تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

یوٹیوب کے کریئٹر پراڈکٹس شعبے کے نائب صدر امجد حنیف نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہم اے آئی کے عہد میں صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تجارت

اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد پنجاب حکومت نے دیا گیا بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

اسلام آباد : پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف سے اسلام آباد کے صارفین کو محروم کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد پنجاب حکومت نے دیا گیا بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم کر دیا گیا۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے صارفین کو ستمبر کے مہینے کا بجلی کا بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئیسکو کو ابھی تک اگست کے مہینے میں دیے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے ہیں۔ 

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 201 سے 500 یونٹ والوں کو ریلیف پیکج دیا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتار منظور کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔

انسداد دِہشت گردی عدالت نے اسلام آباد کی 26 نمبر چنگی پر توڑ پھوڑ کے کیس میں درخواست منظور کی ۔عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔

شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا،تاہم اس مقدمے کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف تھانہ نون میں درج مقدمے کی کاپی سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اتوار کو ہونے والے جلسے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جنوبی غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، ترجمان اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی غزہ  میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک

گزشتہ رات جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے  2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  123 ویں اسکواڈرن کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یونٹ 669 میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاقے میں ملٹری کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار کو نکالنے کے لیے رفح گیا تھا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لینڈنگ کے آخری مرحلے کے دوران ہیلی کاپٹر صحیح طریقے سے زمین کو چھونے کے بجائے گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا۔

حماس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll