ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، ترجمان اسرائیلی فوج


گزشتہ رات جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 123 ویں اسکواڈرن کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یونٹ 669 میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاقے میں ملٹری کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار کو نکالنے کے لیے رفح گیا تھا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لینڈنگ کے آخری مرحلے کے دوران ہیلی کاپٹر صحیح طریقے سے زمین کو چھونے کے بجائے گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
حادثے میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا۔
حماس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- a day ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 2 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 2 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 3 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 2 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 2 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 4 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 3 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- a day ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- a day ago








