- Home
- News
شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد اور چیئرمین پیلپز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا ۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے ملاقات کرنے والے وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے،جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی موقع پر موجود تھے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 4 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر
- 2 گھنٹے قبل
ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی
- 30 منٹ قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل