ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا


چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ متعارف کرادیا.
گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ ہواوے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرائے گا، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔
اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں، فون دوسری زبانوں اور خصوصی طور پر انگریزی سے چینی زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔
فون میں اے آئی ویڈیو، فوٹو اینڈ وائس ایڈینگ کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں بہترین اور طاقتور ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے ترتیب وار 12 میگا پکسل کے ہیں جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کی سب سے خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جسے کھولنے کے بعد فون انگریزی حرف زیڈ کی طرح لگتا ہے، اس فون میں آج تک کے روایتی فون کے مقابلے ایک اسکرین زیادہ ہے۔
ٹرپل فولڈ ایبل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 56 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 50 واٹ کا وائر لیس چارجر دیا گیا ہے، اسے 16 جی بی ریم تاہم مختلف میموری ماڈیولز جن میں 128، 256 اور 512 جی بی ماڈیول شامل ہیں میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کا ڈیزائن ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے عام روایتی فون کی طرح استعمال کرتے وقت اس کا اسکرین 7 انچ سے کم جب کہ مکمل کھولے جانے کے بعد اس کا اسکرین 10 انچ ہوجائے گا، ساتھ ہی فون کو ٹیبلیٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
فون کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جب کہ فون کے سب سے زیادہ میموری ماڈیول کی قیمت 3300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
فون کو چین سمیت دنیا بھر میں 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اسی دن دنیا بھر میں آئی فون 16 کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 21 منٹ قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل










