جی این این سوشل

پاکستان

رحیم یار خان: این اے 171 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رحیم یار خان: این اے 171 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
رحیم یار خان: این اے 171 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

رحیم یار خان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے، انتخاب کیلئے حلقے میں 301 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابی حلقہ کی سکیورٹی 4 سیکٹرز اور 23 سب سیکٹرز میں تقیسم کی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں 2700 پولیس آفیسرز اور اہلکار تعینات ہیں۔

ضمنی الیکشن کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے جبکہ حلقہ کے 62 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ سٹیشنز پر ایلیٹ فورس، کیو آر ایف کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

پاکستان

میجر عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یوم شہادت کے موقع پر پاک فوج کا خراج عقیدت

میجر عزیز بھٹی 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے دفاع میں شہید ہوئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میجر عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یوم شہادت کے موقع پر پاک فوج کا خراج عقیدت

لاہور : 1965 کی جنگ کے ہیرو اور نشان حیدر سے نوازا گیا شہید میجر عزیز بھٹی کا 59 واں یوم شہادت آج پورے ملک میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عزیز بھٹی کی قربانی اور وطن کے لیے لازوال محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر دشمن کو شکست دی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

یوم شہادت کے موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی کی بہادری اور شجاعت کی داستانیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

واضح رہے کہ میجر عزیز بھٹی 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے دفاع میں شہید ہوئے تھے۔ جب بھارت نے لاہور پر حملہ کیا تو بی آر بی نہر کے قریب میجر عزیز بھٹی کی دشمنوں سے مڈھ بھیڑ ہوئی۔ انہوں نے اپنی پوری قوت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور لاہور کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی جان کی قربانی دے کر انہوں نے پاک فوج کی بہادری کا لوہا منوایا اور ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، اونرا کے 6 اہلکار سمیت 18 شہید

حملے میں 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، اونرا کے 6 اہلکار سمیت 18 شہید

صہیونی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کیلئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے ایک سکول کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کےمطابق غزہ میں بدھ کے روز ہونے والے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ 

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمد بصل کے مطابق نے بیان میں بتایا کہ یہ پانچواں موقع ہے جب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی انروا کے زیر انتظام الجاعونی سکول پر بمباری کی۔ 

مرنے والوں میں بچوں اور عورتوں کے علاوہ انروا ایجنسی کے دو اہل کار بھی شامل ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں  میں 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب انروا کے اعلان کے مطابق اسرائیلی حملے میں اس کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام اس ایجنسی کے ہلاک کارکنان کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اونرا کے کارکنان کی ہلاکت کی مذمت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔ سکول کو بمباری کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

منشیات فروشوں کو بھی اس طرح نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، شیخ رشید

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفی دیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منشیات فروشوں کو بھی اس طرح  نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جمہوریت شاہراہ دستور پر ننگی ہوگئی، اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفی دیں، ورنہ کوئی ایک ممبر ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دے۔

انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کی بات پر قائم ہوں آپ کو پتہ لگ جائے گا یہ میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔50 ارب روپے کا بجلی پر مزید ٹیکہ لگا دیا ہے،  جو پسند ہیں ان کا ریمانڈ نہیں دیا جو ناپسند ہیں ان کا ریمانڈ دے دیا گیا، 16 ماہ ہوگئے کوئی چالان پیش نہیں ہوا، مطلب یہ 20 سال تک فیصلہ نہیں ہو سکتا، غریب لوگوں کو کیس سے نکالا جائے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک تباہ و برباد ہوگیا ہے، غریب زندہ مر گیا ہے، تعلیم کا یہ حال ہے کہ جہاں 3 ہزار بچیاں پڑھتی تھی وہاں 3 سو بچیاں پڑھتی ہیں، یہ نالائق، نااہل، نکمے، نکھٹو ہیں، اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ اصل حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں دیہاڑی دار مزدوروں کو کیسز سے نکال دیں، لوگوں کو ساری سمجھ ہے لیکن حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف نے اگلی تاریخ پر بھی پاکستان کا نام ایجنڈے پر نہیں رکھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا چار سال جیل کاٹ لیتا، جن کے ساتھ ساری زندگی دوستی رہی، دوستوں نے مجھے بھی معاف نہیں کیا ان لوگوں کے خلاف بات نہیں کروں گا جنہوں نے 40 دن چلہ کٹوایا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، چاروں صوبوں میں جمہوری راج ہے یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انکو نہیں پتہ یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ہیں،علی امین گنڈا پور دوست ہیں، ان سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نکالنے کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے کوئی جلوس نہیں گیا، یہ نااہل لوگ ہیں جن کومسلط کیا گیا، اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، جمہوریت نانئتھ ایونیو پر بے لباس ہو چکی ہے، اصل حکومت سے بات کرتا ہوں دیہاڑی دارلوگوں کو نکال دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll