جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے 10 گرفتار اراکین اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے 10 گرفتار اراکین اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

جرم

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

کراچی : شہر قائد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لانڈھی کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک سے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ٹینک میں پھینک کر خود بھی اس میں کود گئی۔ اس حوالے سے خاتون کی تیسری بیٹی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی والدہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس خاتون کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار  جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نور عالم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگئے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 رنز سے جیت لیا

انگلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 رنز سے جیت لیا

ساؤتھمپٹن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے پہلا میچ 28 رنز سے جیت لیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 23 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکاٹ لینڈ کے حملے کو بکھیر دیا۔ میتھیو شارٹ نے 41 اور جوش انگلس نے 37 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لِیونگسٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 20 اوورز میں 151 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ لائم لونگسٹن نے 37 اور فل سالٹ نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلوی گیند باز شان ایبٹ نے 3 جبکہ ایڈم زمپا اور جوش ہیذلووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll