تجارت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 63 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 12 2024، 1:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوںمیں گزشتہ روز اضافے کےبعد نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کےبعد سونا فی اونس 2515 ڈالر ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں اس کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 63 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا تھا اور فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم اس اضافے کا اثر زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور جمعرات کو قیمتوں میں اتار آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ 2900 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔