پاکستان
قوم کی قربانیوں سے امن حاصل کیا ہے ، امن ہر صورت برقرار رکھیں گے ، آرمی چیف
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے کثیر الجہتی اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جنرل سید عاصم منیر نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کیخلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےسکیورٹی فورسز کیلئے مقامی آبادی کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں مقامی آبادی کا مثبت کردار ضروری ہے، قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
تجارت
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
دوسری جانب عالمی منڈ ی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے
کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 2,700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ 24 قیراط فی 10 گرام سونا 2,315 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈ ی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ۔
22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 2 لاکھ 15 ہزار 256 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جبکہ بدھ کے روز اس میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی تھی ۔
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آئیا قیمت 3050 روپے پر مستحکم ہے ۔
جرم
ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک
تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کھیل
ملتان ٹیسٹ میچ : انگلینڈ کی شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست
انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی
پاکستان 500 رنز کرنے کے بعد اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی،جبکہ شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنےوالےپاکستان کے پہلے کپتان بن گئےہیں،انگلینڈ کیخلاف سعودشکیل 29، صائم ایوب 25،شان مسعود 11،رضوان10 رنز پر آؤٹ ہوئے،بابراعظم 5، عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج سلمان آغا نے 41 اور عامرجمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغازکیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔
انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے،چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی ۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
تجارت 32 منٹ پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
تفریح 21 گھنٹے پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم