تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 13 2024، 8:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ 

ادارہ شماریات  کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔   

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا، بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی، دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا، مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا، تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

اعدادوشمارکےمطابق  ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا، دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی، آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی، دال مونگ، دال مسور، پیاز، خوردنی تیل، چینی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔