- Home
- News
علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، وزیر اطلاعات
عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر علی امین گنڈاپور معافی مانگیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کی، میڈیا ٹرولنگ اور مخالفین کے خلاف نازیبا زبان ان کا وطیرہ ہے، جب کہ اختلاف رائے پی ٹی آئی والوں کے نزدیک جرم ہے ، عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں، ان کےصحافیوں پر تشدد کے بے شمار واقعات ہیں۔ کیا وزیراعلیٰ کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کریں جب کہ پی ٹی آئی کا رویہ رہا ہے کہ صحافیوں سے متعلق سوشل میڈیا مہم چلائی جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، صحافیوں کے خلاف غلط زبان ہمیشہ تحریک انتشار کا طریقہ رہا ہے، نامناسب زبان پرعلی امین گنڈاپورغیرمشروط معافی مانگیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کو سچے الزامات پر پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر سے پکڑا، یہ اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ افسران شہید ہو رہے ہیں اور وہ کس کے لیے لڑرہے ہیں؟۔
عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ تمام سہولتوں کے بعد آپ وزیرداخلہ پر من گھڑت الزامات لگاتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کی مذہبی جماعت سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل
سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں ، امیر مقام
- 10 گھنٹے قبل
فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانا اس کی سیاسی ذمہ داری ہے، ناروے
- 9 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش آرمی کی جانب سے پاک فوج سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد
- 10 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث ایم 3،ایم 4اور ایم 5موٹروے ٹریفک کیلئے بند
- 9 گھنٹے قبل