Advertisement
پاکستان

محترمہ بینظیر بھٹو کا 68واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا آج 68واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 22nd 2021, 1:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو سندھ کے سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئیں ۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور راولپنڈی سے حاصل کی اور اس کے بعد مری کے جیسس اینڈ میری سے 15 سال کی عمر میں اولیول کا امتحان پاس کیا ۔ہارورڈیونیورسٹی سےپولیٹیکل سائنس میں گریجویشن اوراس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، معاشیات اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔

1977 میں محترمہ اس ارادے سے وطن واپس آئیں کہ وہ خارجہ امور میں خدمات سر انجام دیں گی ، مگر کچھ عرصے میں ہی جنرل ضیاء الحق نے ان کے والد ذوالفقار بھٹو کو جیل بھیج کر ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ بینظیر بھٹو کو ان کے گھر نظر بند کر دیا ۔1979 میں ذو الفقار علی بھٹو کو قتل کے ایک متنازع کیس میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ۔

1981 میں مارشل لاء کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ایم آر ڈی کے نام سے اتحاد بنایا گیا۔ جس میں آمریت کے خلاف 14 اگست 1983 سے بھر پور جدوجہد کا آغاز کیا گیا اور پھر تحریک کی قیادت کرنے والے غلام مصطفٰی جتوئی نے دسمبر 1983 میں تحریک کو ختم کرنے کا اعلان کیا، لیکن عوام نے جدوجہد جاری رکھی۔ 1984 میں بے نظیر کو جیل سے رہائی ملی، جس کے بعد انھوں نے دو سال تک برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزاری۔ اسی دوران پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے انہیں پارٹی کا شریک چئیرمین بنا دیا۔

 ملک سے مارشل لاء ختم ہوجانے کے بعد بے نظیر وطن واپس آئیں ۔1987میں محترمہ آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھی ۔

17 اگست1988میں ضیاءالحق طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تو ملک کے اندر سیاسی صورتِحال بدل گئی اور سینٹ کے چئیرمین غلام اسحاق کو قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔ جنہوں نے 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔

16 نومبر1988 کو ملک میں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور بینظیر بھٹونے 2 دسمبر 1988 کو 35 برس کی عمر میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا اور وہ ایک مسلمان ریاست کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بھی تھیں۔

 اگست،1990 میں بیس ماہ کے بعد صدر اسحاق خان نے بے نظیر کی حکومت کو بے پناہ بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے برطرف کر دیا۔ 2 اکتوبر، 1990ء کو ملک میں نئے انتخابات ہوئے جس میں مسلم لیگ نواز اور بے نظیر حکومت کی مخالف جماعتوں نے اسلامی جمہوری اتحاد کے نام سے الائنس بنایا اور انتخابات میں اکثریت حاصل کی ۔ان انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف وزیر اعظم بن گئے  جبکہ بے نظیر قائدِ حزبِ اختلاف بن گئیں۔

 1993 میں صدر غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو بھی بد عنوانی کے الزام میں برطرف کر دیا۔ جس کے بعد اکتوبر1993 میں عام انتخابات ہوئےاور بے نظیر نے ایک مرتبہ پھر وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا۔1996 میں پیپلز پارٹی کے اپنے ہی صدر فاروق احمد خان لغاری نے بے امنی اور بد عنوانی، کرپشن اور ماورائے عدالت قتل کے اقدامات کے باعث بے نظیر کی حکومت کو برطرف کر دیا۔

بینظیر بھٹو نے اپنے بھائی مرتضٰی بھٹو کے قتل اور اپنی حکومت کے خاتمے کے کچھ عرصہ بعد ہی جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں قیام کیا۔ 18 اکتوبر2007 ، پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو تقریباً ساڑھے آٹھ سال کی جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس آئیں تو ان پر کراچی میں حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ جلسے سے خطاب کے بعد روانہ ہوئیں ۔لیاقت روڈ کے قریب جیالوں کا جم غفیر دیکھ کر بے نظیر بھٹو ان کے نعروں کا جواب دینے کے لئے اپنی گاڑی کی چھت کھول کر باہر نکلیں، اسی لمحے مجمع میں ایک دہشت گرد بھی موجود تھا، جس نے 2 سے 3 میٹر کی دوری سے بینظیر بھٹو کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا اور خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔بے نظیر بھٹو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 27 دسمبر 2007 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا۔

بینظیر بھٹو اپنے والد ذولفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد آمریت کیخلاف طویل جدوجہد کے باعث تین دہائیوں تک پاکستان کی سیاست پر چھائی رہیں۔بینظیر بھٹوآج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں  اوران کی جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement
آسٹریلوی ہائی کمشنر کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، آنکھوں کی صحت کے شعبے میں آسٹریلیا کے دیرینہ تعاون کے اثرات کا مشاہدہ

آسٹریلوی ہائی کمشنر کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، آنکھوں کی صحت کے شعبے میں آسٹریلیا کے دیرینہ تعاون کے اثرات کا مشاہدہ

  • ایک دن قبل
جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری 

جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری 

  • 2 دن قبل
’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس نے ٹرمپ پر طنز کر دیا

’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس نے ٹرمپ پر طنز کر دیا

  • ایک دن قبل
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈیل نہیں ہوئی تو دباؤ برقرار رکھیں گے، روبیو

ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈیل نہیں ہوئی تو دباؤ برقرار رکھیں گے، روبیو

  • 2 دن قبل
پی آئی اے کی نجکاری،عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے

پی آئی اے کی نجکاری،عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے

  • 2 دن قبل
افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری

  • ایک دن قبل
شہریوں کیلئے اچھی خبر،نیپرا نے سولر صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا

شہریوں کیلئے اچھی خبر،نیپرا نے سولر صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا

  • 2 دن قبل
اسحا ق ڈار کا  انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ،،پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف، مکمل حمایت کا اعادہ

اسحا ق ڈار کا  انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ،،پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف، مکمل حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان 

یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان 

  • 2 دن قبل
ایران تنازع امریکا کیلئے نئی سردجنگ بن گیا، امریکی نیوز ویب سائٹ

ایران تنازع امریکا کیلئے نئی سردجنگ بن گیا، امریکی نیوز ویب سائٹ

  • 2 دن قبل
ایشین بیچ گیمز: پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست

ایشین بیچ گیمز: پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست

  • ایک دن قبل
Advertisement