اسلام آباد : نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں گرفتارخواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے ۔خواجہ آصف پرمنی لانڈرنگ اور آمدن سےزائداثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ریفرنس کے متن کے مطابق چیئرمین نیب نے 4 ستمبر 2018کوخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ہے ۔ خواجہ آصف کو 29دسمبر 2020کوگرفتار کیا گیا،کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ خواجہ آصف جب 1991میں سینیٹر بنے تو انکے پاس 3 ہزار مربع گز کا گھر تھا۔
ریفرنس کے متن کے مطابق انیس تیرانوے میں خواجہ آصف کے کل اثاثے 51 لاکھ روپے کے تھے، پبلک آفس ہولڈ کرنے کے بعد 2018ء تک خواجہ آصف کے کل اثاثے 404 ملین روپے تک پہنچ گئے۔ خواجہ آصف نے 1987ء سے 2018ء تک 21 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار کی آمدن حاصل کی تھیں ۔
1987ء سے 2018ء کے دوران خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ 62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہر کئے تھے۔ 1987ء سے 2018 تک خواجہ آصف نے تنخواہ کی مد میں 2 کروڑ 97 لاکھ 17 ہزار روپے وصول کئے۔ 1987ء سے 2018 تک خواجہ آصف نے کاروبار سے 8 کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار کی آمدن وصول کی ۔
متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی اہلیہ نے تنخواہ کی مد میں 1 کروڑ 7 لاکھ 92 ہزار روپے 1987ء سے 2018ء کے دوران وصول کئے۔ خواجہ آصف نے اپنے اہلخانہ کے نام پر مختلف جائیدادیں بنائیں اور سرمایہ کاری کی۔ خواجہ آصف نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی ایمکو کمپنی کو قرار دیا۔ دبئی کی ایمکو کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔
متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے دبئی کی ایمکو کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا ۔ میسرز ایمکو کے ایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہیں ہوا اور ملزم خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کے الزامات کا بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ چیئرمین نیب کی حتمی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 4 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- ایک دن قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 4 گھنٹے قبل












