پاکستان
آئینی ترامیم کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نےدو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ سے متعلق اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار اختر مینگل نے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان
پاکستان ایس سی او اجلاس کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے، دفتر خارجہ
ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے جواس ماہ کی پندرہ اور سولہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(پیرکو) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریںگے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت معزز مہمانوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائے گی ۔
ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا ۔
ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر انجینئر خالد بن عبدالعزیز AL FALIH کی قیادت میں اعلی سطح کا ایک سعودی وفد بدھ سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہا ہے۔
جب ترجمان سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کے حوالے سے پوچھاگیا توانہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کو اس حوالے سے اطلاع موصول ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی وفد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرے گا ۔اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون اور باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا ۔
پاکستان
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا
بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔
پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔
بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ جائیں
علاقائی
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل ہو گی۔
کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی