پاکستان

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ کے اجلاس دوبارہ طلب

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزراء کو آگاہ بھی کیا گیا تھا تاہم آج یہ اجلاس دوبارہ ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 16 2024، 9:17 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ کے اجلاس دوبارہ طلب

اسلام آباد : مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزراء کو آگاہ بھی کیا گیا تھا۔ تاہم آج یہ اجلاس دوبارہ ہوگا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بھی مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔ آج دن ساڑھے 12 بجے دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا، جو اب آج دن ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

ذرائع کےم طابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی ہے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔