- Home
- News
امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ
جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے
امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم سابق صدر محفوظ رہے۔
غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے اور باوثوق ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد گالف کورس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم پام بیچ کاؤنٹی میں واقعے کی شیرف کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر 2 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 34 منٹ قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 10 منٹ قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل