پاکستان
رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، صدر مملکت
نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے، آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زداری نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں امن، بھاری چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے، نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہے، نبیﷺ کی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔
نہوں نے کہا کہ آپﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ اور یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسولﷺ کی شمع روشن کرتا ہے۔
جرم
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے2 ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔
واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔
دنیا
اسرائیل کی بمباری : بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید
اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کیلئے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
اسرائیل کی غزہ کے پناہ گزین سکولوں، سپتالوں پر بمباری اور بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے پناہ گزین سکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کرکے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیئے ۔
دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کیلئے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
اس کے علاوہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے حملے سے بیروت میں 22 افراد شہید اور 170 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام لبنان سرحد پر اسرائیل نے بمباری کرکے ایرانی ہلال احمر کا فیلڈ ہسپتال تباہ کردیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنما وافق صفا کے بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ یو این امن دستوں پر گولہ باری پر کئی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
پاکستان
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے
اسلام آباد: کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارندے کے درمیان کی گئی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔
خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے۔
دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا کہ یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہا ہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا، میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں۔
خارجی طارق محمود کا کہنا تھا کہ سارے ایک ہو جائیں چاہے وہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یاجوطالبان ہیں اور وہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں۔
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
دنیا 2 دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ