- Home
- News
12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا، وزیر اعظم
حضرت محمدﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔ حضرت محمدﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ عہد کریں اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک وقوم کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ نبی اکرمﷺ نے ہمیشہ کمزوروں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیا۔ آج کے دن ہمیں غربت، بھوک اور مشکلات کا شکار لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نبی پاکﷺ کے عمل کو اپنائیں۔ اس موقع پر ہمیں مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائیوں، بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ نبی اکرمﷺ نے ہمیشہ انصاف، آزادی اور حقوق انسانی کے تحفظ کی تعلیم دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اہل فلسطین، اہل کشمیر کو آزادی اور انصاف عطا فرمائے۔ ہمارا فرض ہے کہ ان مظلوموں کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم عالمی برادری کو ان کی حمایت پر آمادہ کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ ہم سب کو نبی کریمﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 11 منٹ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- ایک گھنٹہ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل