دنیا

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

آصف مرچنٹ نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 17 2024، 1:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

نیویارک :امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

46 سالہ آصف مرچنٹ پر دہشت گردی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم جج نے انہیں مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مرچنٹ کو گزشتہ سال جولائی میں ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔ 

آصف مرچنٹ کے وکیل نے عدالت میں جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی۔ وکیل کے مطابق مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔

اس معاملے پر پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بیورو آف پرزنز سے رابطہ کریں گی کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔