جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد
ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور/کراچی: ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات اور جلوسوں کا انعقادکیا گیا ۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو ئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر قائد میں آج تین مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں جو کہ نمائش چورنگی پر پہنچیں گے۔ سنی تحریک کی ریلی کی قیادت شاداب رضا نقشبندی کر رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں مرکزی جلوس قلعہ کہنہ قاسم سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی بڑی تعداد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

تمام شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان  دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے، پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، علی امتیاز وڑائچ، رانا شہباز احمد اور شبیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll