- Home
- News
لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی
بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے
اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے اس حملوں کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت 2 ہزار 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد شہید جب کہ 2 ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں، لبنان کے حکام کا کہنا تھا کہ 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے ، جو کہ آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔
قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے میں حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی ہونے والوں میں ایران کے سفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے ، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تیزی کے ساتھ ہسپتالوں کی جانب بھیجا جارہاہے ۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کی جانب سے فوری طور کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- an hour ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 hours ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- an hour ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 hours ago