دنیا

ایران کی لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

لبنان میں کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکے اسرائیل اور اس کے حواریوں کی جانب سے جنگی اخلاقیات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی محکمہ خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 18 2024، 8:42 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کی  لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

یران نے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونی رجیم کی جانب سے دہشتگردی اور قتل عام کی سازش قرار دیدیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکے اسرائیل اور اس کے حواریوں کی جانب سے جنگی اخلاقیات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی انسانی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر کارروائی کرکے اسے اس عمل پر سزا دی جائے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کو اسرائیلی جارحیت کا حصہ قرار دے دیا تھا۔ ایک بیان میں حماس نے کہا پیجر دھماکوں سے بڑھنے والی کشیدگی اسرائیل کو ناکامی اور شکست کی طرف لے جائے گی۔

دوسری طرف امریکا نے لبنان میں پیجردھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی آپریشن میں شہری حملوں کا نشانہ نہیں ہونے چاہئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ پر پیجر دھماکوں سے متعلق معلومات جمع کررہے ہیں، دھماکوں کے پیچھے کون ہوسکتا ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعے کا سفارتی حل نکلے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے والا کوئی بھی اقدام امریکا کیلئے باعث تشویش ہے۔