نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
توشہ خانہ ٹو کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا


توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیاجس میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق سیشن کورٹ کو 5 دن اور ہائیکورٹ کے لیے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہو گا، اسپیشل جج سینٹرل پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے، درخواست گزار کے وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلے کی ہدایت کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موقف اختیار کیا قانون کے مطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، ایف آئی اے کے پاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 کاروباری دنوں میں فیصلے کا امکان ہے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 19 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 18 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 20 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 20 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 18 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 21 hours ago