عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلب کرنا چاہیے،پاکستان کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت


اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
ترجمان خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلب کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ روس کے نائب وزیراعظم پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور گزشتہ روز ان کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ گزشتہ روز کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بیلاروس جیسے دیگر معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق سیز فائر ہونا چاہیے۔
کشمیر کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی بھی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کی عالمی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بہنوں بھائیوں کی اس کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے روانہ ہوں گے اور وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کی اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 10 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 15 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل





