تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 19 2024، 3:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس کے اضافے کے ساتھ 2,577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں اور فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 اسی طرح دس گرام سونا بھی 685 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔ یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔