اسلام آباد جلسے میں نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں زیر سماعت تمام افراد کو جلسے میں شرکت یا اسٹیج پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی


ضلعی انتظامیہ لاہور اور ضلعی پولیس لاہور رنگ روڈ نے کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسہ کے انعقاد کے لیے 36 شرائط کے تحت این او سی جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
منتظم کی جانب سے حلف نامہ/ تحریری یقین دہانی جمع کروائی جائے گی کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں وہ جلسے کی مکمل ذمہ داری لیں گے۔
جلسے کے 36 قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں ۔
جلسہ کا وقت دوپہر 3:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہوگا۔
منتظمین اسٹیج سکیورٹی، خواتین اور مردوں کے انکلوژر کی سکیورٹی، بھگدڑ کو روکنے/ قابو کرنے کے اقدامات، اور مناسب پارکنگ کے انتظام پرائیویٹ سکیورٹی اور رضاکاروں کے ذریعے یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ جلسے کے دوران 08 ستمبر 2024 کو اسلام آباد میں کی گئی تقاریر پر عوامی طور پر معافی مانگیں گے۔
جلسے کے دوران ریاست مخالف یا اداروں کے خلاف نعرے بازی یا بیان بازی نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد جلسے میں نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں زیر سماعت تمام افراد کو جلسے میں شرکت یا اسٹیج پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شہر سے باہر سے آنے والے جتھے روزمرہ کے معمولات میں خلل نہیں ڈالیں گے۔
کوئی اشتہاری مجرم جلسے میں شرکت یا اسٹیج پر نظر نہیں آئے گا، بصورت دیگر ان کی گرفتاری میں تعاون جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی، ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج ہوگا۔
واضح رہے کہ جلسے میں کوئی افغان پرچم نہیں لہرایا جائے گا اور کوئی افغان پیڈ افرادی قوت جلسے میں نہیں لائی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 12 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 12 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 10 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل