Advertisement
پاکستان

جلسہ میں نو مئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ  امن و امان و جلسہ کے انعقاد تک ہر جگہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے موقع دیا وہ سیاسی جماعت بن سکیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 21st 2024, 10:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جلسہ میں نو مئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عظمی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نوازنے موقع دیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت بن سکیں لیکن میں نہیں سمجھتی کہ سیاسی جماعت بنیں گے، اسلام آباد جلسہ میں بھی اصل چہرہ دکھایا اگرکسی نے بھی امن و امان خراب کیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمٰی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں نو مئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سیف سٹی کے ذریعے ہر چیز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر ان کو موقع دیا ہے کہ سیاسی جماعت بنے۔ اسلام آباد جلسے میں میں بھی انھوں نے اپنا اصل چہرہ دکھایا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسٹیج لگانے کے لئے ان کی انتظامیہ تک موجود نہیں ہے۔ نو مئی کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ان سے کوئی بعید نہیں کہ آج بھی کچھ کردیں۔ علی امین گنڈاپور اس قابل نہیں ہیں کہ مریم نواز ان سے ملاقات کرے۔ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے۔  ہم ان کو لاہور میں آنے دے رہے ہیں یہ بڑی بات ہے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ اپنی لمٹ میں رہیے، اپنے بندے خود لے کرآئیں، پنجاب کے سرکاری ملازمین مصروف ہیں۔ راستہ کوئی بھی بند نہیں ہے۔  وہ وعدہ کرکے گئے ہیں کہ گنڈاپور تحریری معافی مانگیں گے اور لکھ کربھی معافی مانگیں گے۔ اگر کہیں پر بھی راستہ بند ہے تو ہم ذمہ دار ہوں گے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ اس سیاسی پارٹی کا صرف ایک ہی ایک مقصد ہے کہ حالات خراب کیے جائیں۔ کے پی ڈیڑھ ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جہاں ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، کروڑوں کا خرچہ کرکے لوگوں کو نہ لائیں، انٹرچینج پر مشینری لا رہے ہیں کوئی فلاحی کام نہیں کررہے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ چھ بجے تک جلسہ منتظمین ختم کروا دیں اسٹیج سیکیورٹی انتظامیہ کی ذمہ داری کارکنوں کو دھکے مارکر نیچے پھینکنا ہے تو آپ کی ذمہ داری ہے، جلسہ کے اندر جو اشتہاری ملزمان ہیں نو مئی مطلوب ہیں اگر جلسہ میں موجود ہوا تو اسے پکڑا جا سکتا ہے۔ سیف سٹی کے ذریعے اے آئی سے چہروں کی شناخت ہوگی اس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو بتائیں کے پی مثالی صوبہ میں کیا دیا ہے کون سے فلاحی منصوبے دیے، انتظامیہ کے ساتھ پی ٹی آئی وفد نے یقین دہانی کروائی لکھ کراور جلسہ میں معافی مانگیں گے، ڈواورڈائی برداشت نہیں کیا جائے گا مرنے کی ترغیب نہ دیں، قاسم و سلمان باہر سے آکر لیڈ کریں، تحریک فساد کو سمجھتے ہیں اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ  امن و امان و جلسہ کے انعقاد تک ہر جگہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے موقع دیا وہ سیاسی جماعت بن سکیں لیکن میں نہیں سمجھتی کہ سیاسی جماعت بنیں گے، اسلام آباد جلسہ میں بھی اصل چہرہ دکھایا اگر کسی نے بھی امن و امان خراب کیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ جتنے مرضی ڈنڈے لے آئیں سب سے اچھا ڈنڈا پنجاب پولیس کا ہے، آڈیو کالز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس موجود ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پر پارلیمنٹ حملہ کیس کی سہولت نہ دی جاتی تو آج حوصلہ نہ ہوتا۔

Advertisement
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 18 گھنٹے قبل
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 18 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 16 گھنٹے قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 2 دن قبل
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 17 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 15 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 19 گھنٹے قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 2 دن قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 2 دن قبل
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement