لاہور : گورنمنٹ سائنس کالج میں انتظامیہ کی جانب سے قیمتی درختوں کی کٹائی ، حکومتی دعوے بے اثر
ایک سروے کے دوران کچھ طلبہ نے بتایا کہ درخت کاٹ کر انتظامیہ نے ہمیں درختوں کے ساۓ اور فوائد دونوں سے محروم کر دیا ہے
لاہور : پنجاب حکومت ایک طرف شجر کاری مہم پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے تو دوسری طرف صوبائی دارلحکومت لاہور کے وسط میں واقع گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کی انتظامیہ گزشتہ ڈھائی تین برس سے کالج کے درخت کاٹ کاٹ کر حکومتی پالیسیوں کا کھلے عام مذاق اڑا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک مبینہ طور پر کوئی دو درجن سے زائد قیمتی درخت کاٹے جا چکے ہیں جس سے کالج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ، موجودہ پرنسپل کی تعیناتی کے بعد جہاں کالج میں انٹر میڈیٹ اور بی ایس کلاسز میں طلبہ کے داخلوں میں خطرناک حد تک کمی أئی ہے وہاں کالج میں داخلوں کا میرٹ بھی زمین بوس ہو گیا ہے۔
کالج جو أج سے پانچ برس پہلے تک تین بڑے کالجوں میں شمار ہوتا تھا انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث اپنی ساکھ بری طرح کھو چکا ہے۔ کالج کی اس ابتر صورتحال میں انتظامیہ کا سارا زور کالج کے قیمتی درختوں کو کاٹنے پر لگا ہوا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں کوئی دو تین درجن بڑے درختوں کا صفایا کیا جا چکا ہے ۔
ایک سروے کے دوران کچھ طلبہ نے بتایا کہ درخت کاٹ کر انتظامیہ نے ہمیں درختوں کے ساۓ اور فوائد دونوں سے محروم کر دیا ہے جب ہم اس پر احتجاجأ انتظامیہ کے پاس گئے تو ہمیں ایک خاص سٹوڈنٹ گروپ سے زدوکوب کرانے اور کالج سے نکالنے کی دھمکی دی گئی۔
ان طلبہ نے یہ بھی بتایا کہ درختوں کی بربادی کا یہ سلسلہ أب بھی جاری ہے، انہوں نے وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیرتعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ گورنمنٹ سائنس کالج کی ملکیت کروڑوں روپے کے درختوں کی کٹائی کی خود تحقیقات کرائیں پرنسپل اور انتظامیہ سے اس قومی دولت کے ضیاع کا حساب لیا جاۓ نیز حکومت کی درخت لگاؤ پالیسی کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر پرنسپل اور دیگر ذمہ داران کے خلاف فوری سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاۓ ۔
لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
- 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
ایران: سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ ، 2 جج جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 2 گھنٹے قبل
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 17 منٹ قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 3 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 10 منٹ قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 2 گھنٹے قبل