- Home
- News
صیہونی فوج کا غزہ میں اسکول پر راکٹ حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید
جس اسکول کو نشانہ بنایا گیا اس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی
صہیونی فوج نے ہفتے کو غزہ سٹی کے جنوبی حصے میں ایک اسکول پر راکٹ برسادیے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جس اسکول کو نشانہ بنایا گیا اس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔ اسرائیلی فوج کا دعوٰی ہے کہ اسکول کی عمارت میں حماس کا کمانڈ سینٹر قائم تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے ایک بیان میں دعوٰی کیا ہے کہ اسکول پر حملے میں جو 22 افراد مارے گئے ان میں 13 خواتین اور 6 بچے تھے۔ عینی شاہد سعید الملاحی نے بتایا کہ خواتین بچوں کے ساتھ اسکول کے میدان میں تھیں۔ بچے کھیل رہے تھے کہ دو راکٹ وہاں آکر پھٹے۔
ایک اور عینی شاہد احمد عظام نے کہا کہ میں نے اسکول میں کسی بھی مرد کو زخمی نہیں تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے بچے تھے یا پھر خواتین۔ احمد عظام نے کہا کہ ہم مر رہے ہیں مگر ہمارے اسلامی پڑوسی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں مست ہیں اور اسرائیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لیے مسلم دنیا میں سے کوئی بھی آگے نہیں بڑھ رہا۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 3 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 3 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل