پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1550 روپے اور فی اونس 19 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1550 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 1329 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 19 ڈالر فی اونس اضافے سے 1783 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔
صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے جبکہ 10 گرام 1217.42 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.15 ڈالر اضافے سے 26.01 ڈالر پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 12 hours ago

ایشیاکپ: پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا
- 20 minutes ago

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 12 hours ago

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 14 hours ago

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago

سلامتی کونسل اجلاس: تمام15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیرقطر پرحملوں کی شدید مذمت
- 35 minutes ago

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 12 hours ago

1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 9 minutes ago

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 16 hours ago

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 10 hours ago

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 13 hours ago

سابق برازیلین صدر بولسونارو مجرم قرار،عدالت نے27 سال قید کی سزا سنا دی
- 27 minutes ago