جی این این سوشل

پاکستان

وزیر دفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیلنج

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیلنج
وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیلنج

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف کی 20 سال کی کارکردگی کا اُن کے پانچ سال اور موجودہ کے پی حکومت کے تین سال سے موازنہ کرلیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میاں صاحب کی کارکردگی اچھی ہوتی تو پنجاب انہیں مسترد نہیں کرتا، انہیں ایسی شکست دی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب پرویز خٹک کے غربت سے متعلق جملوں پر حکومتی اراکین کے قہقہے لگ گئے۔ حکومتی رکن نے کہا کہ کرک میں غربت ہے۔

 جس پر پرویز خٹک بولے وہاں ہو گی ملک میں کوئی غربت نہیں ہے۔

تجارت

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

ئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے، ممکنہ سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.05 سے 1.48 فیصد فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطاب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ CLc1 فیوچر 1.05 ڈالر یا 1.48 فیصد بڑھ کر 70.86 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے۔ وہ آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔

ادھر ایران میں بھی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

محمد شہبازشریف نے اپنی گفتگو میں 2006 میں ممتاز اسلامی سکالز ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کرایا، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پہ بنا، اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں ، اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے ۔

محمد شہبازشریف نے اپنی گفتگو میں 2006 میں ممتاز اسلامی سکالز ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔  

وزیراعظم کا دوران گفتگو ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll