پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ کا حکومتی ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں کہا کہ اپنی مرضی کا ممبر کمیٹی میں شامل کرکے من مرضی کی گئی جو غیر جمہوری رویہ اور ون مین شو ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 23 2024، 8:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جسٹس منصور علی شاہ کا  حکومتی ترمیمی آرڈیننس پر   تحفظات کا اظہار

جسٹس منصور علی شاہ نے حکومتی ترمیمی آرڈیننس پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی سے متعلق آرڈیننس پر جسٹس منصور علی شاہ نے خط لکھا ہے جس میں ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق آرڈیننس کے اجراء کے چند ہی گھنٹوں بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کردی گئی۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس آنے کے بعد بھی سینئر ترین ججز کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں کہا کہ اپنی مرضی کا ممبر کمیٹی میں شامل کرکے من مرضی کی گئی جو غیر جمہوری رویہ اور ون مین شو ہے۔

خط کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ کوئی وجہ بتائے بغیر جسٹس منیب اختر کو کمیٹی سے ہٹا دیا گیا اور جسٹس منیب اختر کو کمیٹی سے ہٹانے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئی۔