جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج امریکہ روانہ ہونگے

وزیراعظم امریکہ پاکستان بزنس کونسل اور پاکستانی بنکاروں سے ملاقات کرینگے اور انہیں حکومت کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کیلئے آج امریکہ روانہ ہونگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسی ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج امریکہ پہنچ رہے ہیں۔

وہ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے۔

دورے کے دوران وزیراعظم"امن کیلئے قیادت، سمندر کی بلند ہوتی سطح سے بڑھتے ہوئے خطرات"کے عنوان سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح کے عام مباحثے "پائیدار ترقیاتی اہداف 2024 لمحہ" میں بھی شرکت کریںگے۔

شہبازشریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس، صدر جنرل اسمبلی Philemon Yang،  صدر یورپی کمیشن Ursula Von Der Leyen ، گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس، صدر عالمی بنک اجے بنگا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریںگے۔

وہ دوست ملکوں کے سربراہان مملکت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کو چالیس سال مکمل ہونے پر برونائی دارالسلام کے سلطان Hassanal Bolkiah کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کرینگے۔

وزیراعظم فلسطین میں صہیونی مظالم اور جارحیت رکوانے اور اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کے حوالے سے عالمی برادری پر زور ڈالنے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

شہبازشریف اقوام متحدہ کی رکنیت کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

 وزیراعظم دنیا کو درپیش مسائل ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات، خطہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیاں اور عالمی اقتصادی نظام سے متعلق مسائل اور قرض میں پھنسے ہوئے ممالک کے مسائل عالمی رہنمائوں کے سامنے اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم امریکہ پاکستان بزنس کونسل اور پاکستانی بنکاروں سے ملاقات کرینگے اور انہیں حکومت کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرینگے۔

 

وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے جاری مظالم اور اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر بھی اظہار خیال کریںگے۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف، اطلاعات ونشریات کے وزیر عطااللہ تارڑ، وزیرتعلیم وپیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

شہباز شریف فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

محمد شہبازشریف متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سمیت غزہ جنگ بندی اور فلسطین ، لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے ساتھ روابط اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔

ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی،ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے،  پاک فوج نے فتنتہ الخوراج کے خلاف کئی چھوٹے بڑے کامیاب آپریشنز کرکے ان دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انہیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد سےافغان طالبان پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مکمل طور پر فتنتہ الخوراج کو سہولت کاری، فنڈنگ اور حمایت فراہم کرتے ہیں۔

افغان طالبان کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد ہیں، 26 ستمبر 2024 کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشتگرد کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گرد جلال سے برآمد افغان شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے خارجی گل بہادر گروپ سے ہے۔

خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ واضح ثبوت ہے کہ شفیق اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجیوں سے ملنے والے ناقابل تردید شواہد واضح کرتے ہیں کہ افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئے روز افغان دہشت گردوں کی پاکستان سرزمین پر ہلاکت افغان طالبان اور فتنتہ الخوراج کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار مستند شواہد پیش کیے مگر افغان طالبان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فتنتہ الخوارج کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں، افغان طالبان اورفتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll