جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف جاں بحق

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے میزائل اور راکٹ یونٹ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبائصی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ میزائل اور راکٹ یونٹ  کے چیف  جاں بحق
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف جاں بحق

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے میزائل اور راکٹ یونٹ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبائصی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

الجزیرہ کی خبر کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت کی ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف ابراہیم قبائصی کو نشانہ بنایا اور وہ اس حملے میں مارے گئے۔ 

حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں شدید بمباری سے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر حملے مسلسل جاری ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفع تل ابیب پر میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ 

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 569 افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

علاقائی

پنجاب کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابط افتتاح کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں  چلانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابط افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی جبکہ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خا نہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خا نہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ ایف ائی اے کے وکلاء ہفتہ کے روز سے درخواست ضمانتوں پراپنے دلائل کا اغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈوکیٹ لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور  شیخ وقاص اکرم  کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے ۔  

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت  پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll