Advertisement
پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سینئر سیاستدان افرسیاب خٹک کی جانب سے دائر کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 26 2024، 3:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اصل پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز تشکیل دیے جائیں اور ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سینئر سیاستدان افرسیاب خٹک کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے شامل کیے گئے سیکشن 2 کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا جائے۔

درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شخص کے بینچز کی تشکیل کے اختیار کی نفی کی تھی۔

ا

Advertisement
Advertisement