جی این این سوشل

تجارت

ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گیا ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر تک ہر صور ٹیکس ریٹرن فائل کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

 

پاکستان

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کے درمیان اہم دو طرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی۔

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل کمی اور زیادتی  کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خا نہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خا نہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ ایف ائی اے کے وکلاء ہفتہ کے روز سے درخواست ضمانتوں پراپنے دلائل کا اغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈوکیٹ لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll