Advertisement

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 28th 2024, 1:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کے خلاف بل نامنظور کردیا ۔ 


تفصیلات کے مطابق اس بل کا مقصد ذات پات کی بنیاد پر امتیاز پر پابندی لگانا تھا ، اس بل کو پہلے مرحلے میں منظور کر لیا تھا ۔ 

 لیکن بااثر امریکی  نژاد ہندوستانی جو  خطیر رقم عطیہ میں دیتے ہیں ان کے دباؤ کی وجہ سے گورنر نیوزوم نے اسے ویٹو کر دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس بل کو ویٹو کر دیا، جس کے تحت واضح طور پر ذات پات پر مبنی تفریق پر پابندی لگائی جانی تھی، تاہم گورنر نے اسے غیر ضروری   قرار دیا۔

ہندوستان نے اپنا جابرانہ ذات پات کا نظام مغرب کو برآمد کیا ہے ، اس بل کا منظور ہونا یہ سماجی ناانصافیوں ہندوستان کے کمزور پہلوؤں میں سے تھا  ۔ 

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے۔

Advertisement