جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایف آئی اے میں پیش ہوگئے

لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے سامنے پیش ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایف آئی اے میں پیش  ہوگئے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایف آئی اے میں پیش ہوگئے

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کوطلب کررکھا ہے ۔

مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے ، امریکی سفیر

 

شہبازشریف نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چینی سکینڈل میں طلب کیے جانے کے بعد ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش ہوگئے ۔

اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے سلسلے میں ایف آئی دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ ( ن ) لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع ہیں ۔

پاکستان

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔

سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔

ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll