خاتون ہراسگی کیس، وزیراعظم عمران خان سٹیزن پورٹل پردرج شکایت میں غفلت برتنے پربرہم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سٹیزن پورٹل پردرج شکایت میں غفلت برتنے پربرہم ہوگئے ۔ انہوں نے خاتون ہراسگی کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری کی خاطر متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر5 مرتبہ شکایات درج کی تاہم ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہ کی۔
وزیراعظم کی ایف آئی اے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن کی ہدایت کردی ہے ۔ خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا۔ ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے خاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔ 16دسمبر2019 سے 13 جون 2021 تک ایف آئی اے نے شکایت کو مسلسل نظرانداز کیا۔ دوبارشکایت کے باوجود ایف آئی اے نے اپنی ذمہ داری میں کوتاہی برتی گئی ۔
مزید پڑھیں : اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا
خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی ، خاتون کی درخواست پروزیراعظم آفس کا سخت ایکشن، متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی کروا دی ہے ۔ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ معاملے کی اعلی سطح تحقیقات کروا کرمتعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کاروائی کی جائے۔خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے ، امریکی سفیر
کسی بھی شہری کی شکایت پرغفلت برتنے کی اجازت نہیں جانے دی جائے گی۔ وزیراعظم کاسیٹیزن پورٹل پردرج شکایات کوغیرسنجیدہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا گیاہے ۔ وزیراعظم کو20 جولائی 2021 تک انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 گھنٹے قبل