جی این این سوشل

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

لاہور : حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے اضافہ کردیا جس کے بعد ایل پی جی 155روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ
ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے  ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مہینہ کے آخر تک دوبارہ قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 71 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 276روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی،نئی پالیسی سے ملک میں ایل پی جی نایاب ہوگئی ہے سرکاری ادارے اوجی ڈی سی ایل نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی کمی کا سامنا ہے ہمارے ملک کی کھپت ایک لاکھ ساٹھ ہزار ٹن ہے جبکہ پیداوار 60ہزار ٹن ہے۔ طلب بڑنے سے ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طّور پر ایل پی جی امپورٹ کرے ورنہ بحران سنگین صورتحال اختیار کر لے گا ۔

عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی امپورٹ پر فوری طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

موسم

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493  اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔

 تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو  بارش کی خوشخبری سنادی۔

دوسری جانب  پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی  تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll