دنیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر اکتوبر 2 2024، 6:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل  کی جانب سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر اس لیے پابندی عائد کی جارہی ہے کیونکہ وہ انہوں نے ایران کے میزائل حملوں کی واضح طور پر مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزتہ روز  ایران کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع اور کشیدگی مزید پھیلنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔