پاکستان
علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کر دی
سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل دعوی کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کیالزامات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔خیال رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے ۔
علاقائی
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
16 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا، انتظامیہ
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یونیورسٹی آف بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ جات کے سربراہ اس دوران اپنے محکموں میں موجود رہیں گے تاکہ یونیورسٹی کے اثاثوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ غیر تدریسی عملے کو ڈیوٹی پر رہنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ہاسٹل پرووسٹس کو 14 دسمبر 2024 تک ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے۔
پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی ٰ پنجاب کی ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، مریم نواز شریف نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا اور جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ۔
مریم نواز نے چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا ، انہوں نے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے، توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے ، پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے ، سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں ، حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے، عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے ، پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
پاکستان
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
کمیٹی نے عالمی کنسلٹنٹس کی مدد سے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید منصوبے پیش کیے جائیں۔
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کو پیش رفت تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے، اور مختلف شعبوں کے امور پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک