انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی


انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نےعلیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت جس سلسلے میں پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان نےکارکنان کو میگا فون پراحتجاج کرنے کی ترغیب دی، پولیس پر پتھراؤ کرنے کا کہا جس سے اہلکار زخمی ہوئے، دونوں سےموبائل فونزبرآمد کرنے ہیں جن سے ویڈیو بنائی گئی ہیں۔
عمران خان کی بہنوں کے وکیل نے کہا کہ الزام لگایاگیا بانی پی ٹی آئی جیل سے مشورے دے رہے ہیں اور بہنیں نعرےلگا رہی ہیں، نعرے لگانے کا الزام ہے،کیا نعرہ لگانا جرم ہوگیا ہے؟
بعد ازاں پراسیکیوٹر کی جانب سے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور دونوں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 2 hours ago

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 hours ago

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- an hour ago
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 2 hours ago

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر
- 3 hours ago

حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی
- 4 hours ago
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
- 3 hours ago

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 hours ago

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
- 3 hours ago

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 2 hours ago

مصطفیٰ عامر کی نمازِ جنازہ آج خیابانِ محافظ ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائے گی
- 4 hours ago

چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
- 3 hours ago