جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ، سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال

ملاقات میں گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس اور ملک میں جمہوریت کے استحکام میں صدر آصف علی زرداری کے کردار کو سراہاگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ، سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک وفد نے آج(منگل کو) اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

اجلاس میں اہم قومی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس اور ملک میں جمہوریت کے استحکام میں صدر آصف علی زرداری کے کردار کو سراہاگیا ۔

اجلاس نے اس بات کو خوش آئند قراردیا کہ پوری پاکستانی قوم نہتے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے متحد ہے جو اسرائیلی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں۔

وفد میں رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر اور سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن شامل تھے جبکہ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اوروزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دنیا

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا

کرنل کِم ہیون نے ہی صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگ کرخود کو نااہل قرار دیا۔ اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل کِم ہیون نے کہا کہ اس رات انہوں نے خود کو بہت بڑے خطرے میں ڈالا جس پر وہ اپنے آپ کو ایک نااہل اور غیر ذمہ دار کمانڈر سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہی صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں۔

کرنل کِم کا کہنا تھا کہ میں نے قومی اسمبلی پر فورسز کی تعیناتی کے احکامات دیے اور میں ہی وہاں ہیلی کاپٹر پر پہنچنے والا پہلا کمانڈر تھا، میں نے فوجی دستوں کو عمارت سیل کرنے کے احکامات دیے جس پر فوجی دستے زبردستی عمارت میں گھسے، اس دوران عمارت کے شیشے بھی ٹوٹے۔

اسپیشل فورس کے کمانڈر نے ملک کے سابق وزیر دفاع پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مارشل لا کی رات فوجیوں کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ:آسٹریلیا ایک بار پھر نمبر ون  پوزیشن پر آ گیا 

آسٹریلیا کے ہاتھوں  10 وکٹوں سے ملنے والی شکست  کے بعد  بھارت  تیسرے نمبر پر چلا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ:آسٹریلیا ایک بار پھر نمبر ون  پوزیشن پر آ گیا 

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ میں ہرا کر ایک مرتبہ پھرٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ملنے والی شکست  کے بعد  بھارت  تیسرے نمبر پر چلا گیا۔

 دوسری جانب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے کر کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان ماند کر دیا۔

جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

کرائسٹ چرچ  ٹیسٹ میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر 3 ورلڈ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا رہا تھا، کیویز بھی اسی سزا سے دوچار ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بشار الاسدکو خاندان سمیت پناہ

شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  بشار الاسدکو خاندان سمیت  پناہ

روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں ہے۔

خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا تھا کہ بشار الاسد 8 دسمبر کی علی الصبح IL-76 (YK-ATA) کے ذریعے دمشق سے فرار ہوئے تاہم ان کی لوکیشن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔

بشار الاسد کے طیارے کا جو دو منٹ کا ریڈار ڈیٹا دستیاب ہے اس کے مطابق بشار الاسد کے طیارے کو 8725 فٹ کی بلندی سے مسلسل نیچے کی جانب آتے دیکھا گیا، طیارے کی رفتار 819 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 159 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی اور پھر یہ رفتار 64 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

تاہم ان کے جہاز حادثے سے متعلق ساری خبریں افواہیں ثابت ہوئیں اور بشارالاسد خاندان سمیت روس پہنچ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll