- Home
- News
اسلام آباد پولیس نے کے پی حکومت کی مشینری، گاڑیاں اور عملےکو تحویل میں لے لیا
کے پی سے لائی گئی مشینری اور عملے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے دوران استعمال کی گئی خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کی مشینری، ریسکیو کی گاڑیوں اور عملے کے اہلکاروں کو اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رکاوٹیں ہٹانے اور کارکنوں کی مدد کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ساتھ لائی گئی سرکاری مشینری اور ریسکیو کی گاڑیوں اور عملے کے اہلکاروں کو بھی اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کی ریسکیو کی 17 گاڑیاں، 6 ایمبولینسیں، 7 فائر ٹینڈرز، 3 واٹر بوذر اور ایک کرین کو تحویل میں لیا گیا ہے، یہ ریسکیو گاڑیاں اور مشینری مردان، چارسدہ، پشاور، باجوڑ، دیر، سوات اور صوابی سے منگوائی گئی تھیں۔ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے خیبرپختونخوا کے 64 ریسکیو اہلکار، 24 پولیس اہلکار اور ٹی ایم اے پشاور کے 8 اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
خیبرپختوںخو کی ریسکیو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے ہمارے وکلا کی ٹیم اسلام آباد میں مشینری اور اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موجود ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ مشینری اور عملے کو واپس لایا جائے۔ اگر صوبے میں کوئی ایمرجنسی ہوگئی تو مشینری اور عملے کی عدم دستیابی کے باعث شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آئی مشینری اور عملے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی، اس حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مشینری مقدمات میں شامل ہے، اسے بطور شواہد عدالت میں پیش کریں گے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد الرحمان سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل
پاک ، چین علاقائی شراکت داری ، چین کے بڑے مجسمہ ساز یاؤن زیکون کا پاکستان کو بڑا تحفہ ، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
مولانا فضل الرحمن کی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات
- 28 منٹ قبل
سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل
عالمی منڈی میں سونا مہنگا،پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل