- Home
- News
اسرائیلی وزیر دفاع کا امریکا کا دورہ منسوخ
امریکی صدر جو بائیڈن سے بات ہونے تک وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو امریکا جانے سے روک دیا، پینٹا گون
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متلعق طے شدہ دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو پہلے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کرنا چاہتے تھے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات ہونے تک وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو امریکا جانے سے روک دیا۔
پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ہمیں ابھی اطلاع ملی تھی کہ وزیردفاع گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا ہے۔
اسرائیل میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گیلنٹ نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا امریکی دورہ ایران کے حوالے سے ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا لیکن روانگی سے چند گھنٹے قبل، نیتن یاہو نے بائیڈن کے ساتھ کال اور ایران پر جوابی حملے کی منظوری کی شرط رکھ دی جس کی وجہ سے گیلنٹ کا دورہ امریکا منسوخ ہوا۔
پاک ، چین علاقائی شراکت داری ، چین کے بڑے مجسمہ ساز یاؤن زیکون کا پاکستان کو بڑا تحفہ ، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد الرحمان سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل
مولانا فضل الرحمن کی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات
- 36 منٹ قبل
عالمی منڈی میں سونا مہنگا،پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل