جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا

زرتاج گل کو پولیس کی جانب سے 16ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما  زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خاتون رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا ۔ 

زرتاج گل کو پولیس کی جانب سے 16ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ۔ 

یاد رہے کہ زرتاج گل کو تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

 

پاکستان

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

آئینی ترامیم سے متعلق  ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت  کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت  ہوا جس میں سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار، امین الحق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان سمیت  پی ٹی آئی  کے وفد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

خصوصی کمیٹی  کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذیلی کمیٹی خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں  اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید

 فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں ’’آٹھ سکولوں ‘‘کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے، حملے کے بعد 14 افراد لاپتا ہیں، لگتا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت نے بتایا تھا کہ جبالیا شہر پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد شہید ہو گئے۔

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے بتایا ہے کہ جبالیہ پر اسرائیلی بم باری شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہزاروں افراد کیمپ میں محصور ہو گئے ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے کی اس مہم کا مقصد حماس کو اپنی صفیں از سر نو ترتیب دینے سے روکنا ہے۔

7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدجبکہ 97 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

یا د رہے کہ جبالیہ شمالی علاقہ ہے جو غزہ میں تاریخی طور پر سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ ہے۔

کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس کا م میں 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اعظم سواتی  کی  سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll